امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں تہران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق محتاط انداز میں اُمید کا اظہار کیا ہے، لیکن اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کو اخلاص ثابت کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
ٹوکیو میں جمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے مسٹر کیری نے واضح کیا کہ محض دکھاوے کی بنیاد پر کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جائے گا۔
نئے صدر حسن روحانی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایران مغرب سے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کی خواہش کا تواتر کے ساتھ اظہار کرتا آیا ہے۔
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تحفظات بدستور ایک اہم معاملہ ہے کیوں کہ مغربی ممالک اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔
ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لیے ہے۔ یورینیم کی افزودگی کا عمل بند کرنے سے انکار کے باعث ایران کو متعدد مرتبہ تعزیرات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
امریکہ کے صدر براک اوباما نے گزشتہ ہفتے مسٹر روحانی سے فون پر کی گئی تاریخی گفتگو میں کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کا مربوط حل نکالا جا سکتا ہے اور یہ کہ طرفین اس سلسلے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
تاہم صدر اوباما نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجامن نیتن یاہو کو یہ بھی کہا کہ تعزیرات میں کسی نرمی کے لیے ایران کو اقدامات کے ذریعے اپنا اخلاص ثابت کرنا ہوگا۔