رسائی کے لنکس

کراچی: فائرنگ کے واقعات، دو مذہبی رہنما ہلاک


فائل
فائل

عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے ضیاالدین روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ’اہلسنت و الجماعت‘ کے رہنما، مولانا مسعود کو ہلاک کر دی

کراچی میں پُرتشدد واقعات میں دو مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ مذہبی رہنما کے قتل پر مختلف علاقوں میں احتجاج اور کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے ضیاالدین روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ’اہلسنت و الجماعت‘ کے رہنما، مولانا مسعود کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق، مولانا مسعود کی ہلاکت ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برس قبل مولانا مسعود کے بھائی مولانا سعود کو بھی نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا۔

فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ’جمعیت علمائے اسلام (ف)‘ کے رہنماکو قتل کردیا گیا۔ نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا ساجد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ادھر اہلسنت والجماعت کے مذہبی رہنما کی ہلاکت کے بعد جماعت نے اجتجاجی دھرنا دیا، جس کے باعث، شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سخت متاثر رہی۔ گزشتہ ہفتے بھی اہلسنت والجماعت کی جانب سے کارکنوں کی ہلاکت کیخلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا۔

پُرتشدد واقعات سمیت شہر بھر میں رینجرز کی کاروائیاں جاری رہیں۔ کراچی کے علاقے لیاری سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن میں کٹی پہاڑی کے علاقے میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے شہر میں اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ ماہ بھی مذہبی رہنماوٴں اور اہم شخصیات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG