رسائی کے لنکس

کابل: بم دھماکوں میں کم از کم دو ہلاک، متعدد زخمی


فائل
فائل

اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز دارالحکومت کابل میں طالبان کی جانب سے کیے گئے بم حملوں میں افغان سکیورٹی پر مامور کم از کم دو اہل کار ہلاک ہوئے۔

کابل پولیس سربراہ کے ترجمان، بصیر مجاہد نے کہا ہے کہ بم حملوں میں نو افراد، جن میں چھ پولیس والے اور تین شہری شامل ہیں، زخمی ہوئے۔

مجاہد نے کہا کہ ایک فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرائی، ایسے میں جب باغیوں کے حملے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی نفری وہاں پہنچی، اسی وقت اُسی علاقے میں دوسرا دھماکہ ہوا، جس سے کئی لوگ متاثر ہوئے۔

اُنھوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں شہر کا ضلعی پولیس سربراہ بھی شامل ہے۔

طالبان کے ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

XS
SM
MD
LG