افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جاری افغان جرگے کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان قیادت کی اِس جرگے میں عدم شرکت کے باوجود یہ پیش رفت ملک کے مسقبل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اور اگر یہ جرگہ کچھ ایسی تجاویز یا اتفاق پر منتج ہوتا ہے جو طالبان کے لیے ترغیبات رکھتا ہو تو بعید نہیں کہ افغانستان میں مصروف ِ کار بین الاقوامی ساجھے داروں کے ساتھ مل کر اِس عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان، اور پاکستانی صحافی سلیم صافی کے علاوہ، افغان صحافی و تجزیہ کار رحیم اللہ سمندر، جو کہ جرگے کے رکن بھی ہیں، وائس آف امریکہ کے پروگرام ‘اِن دِی نیوز’ میں اسد حسن کے ساتھ گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مزید تفصیلات اِس آڈیو میں: