رسائی کے لنکس

وینس فلم فیسٹیول میں 'جوکر' نے کمال کر دیا


اٹلی کے شہر وینس میں جاری فلم فیسٹیول میں فلم ’جوکر‘ نے کمال کر دیا۔ پریمیئر کی تقریب کے دوران اداکار جوکون فینکس، ڈائریکٹر ٹاڈ فلپس نے آٹھ منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور اس فلم کو داد دی۔

پریمیئر کی تقریب میں جشن کا سماں تھا جو فلم کی کاسٹ اور دیگر اہم ستاروں سے سجی تھی۔ تقریب میں شامل تمام لوگ فلم کی بھرپور انداز میں تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

جوکر 'وارنر برادرز' کی پیشکش ہے جس کا ایک پریمیئر گزشتہ ہفتے بھی ہو چکا ہے۔ اس موقع پر بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

دونوں تقریبات میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ فلمی شخصیات اس فلم کی کاسٹ اور کریو کو خراجِ تحسین پیش کیے بغیر نہ رہ سکے۔ دونوں تقریبات میں کئی منٹ تک تالیاں بجتی رہیں۔

فلم ڈی سی کامکس یونیورس کی جانب امریکہ میں 4 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

جوکون فینکس اور ڈائریکٹر ٹاڈ فلپس
جوکون فینکس اور ڈائریکٹر ٹاڈ فلپس

فینکس نے فلم میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جو ذہنی طور پر پریشان رہتا ہے اور ایک دن تشدد پسند بن کر دنیا کے سامنے آتا ہے یہاں تک کہ سب لوگ اسے متعصّب بھی سمجھنے لگتے ہیں۔

فینکس نے اپنے کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے اپنے کردار میں اپنے پچھلے کسی کردار کی جھلک تک نہیں آنے دی۔‘

وینس کے آرٹسٹک ڈائریکٹر البرٹو باربیرا نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ 'جوکر' فلم 'آسکر' کی ریس میں شامل ہو گئی ہے۔

فلمی نقاد اوین گلیبرمین نے بھی جوکر فلم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم ایک شاہکار ہے۔

XS
SM
MD
LG