رسائی کے لنکس

جنرل جوزف ڈنفرڈ کی کابل آمد، حکام سے ملاقات متوقع


فائل
فائل

چیرمین، جوائنٹ چیفز آف اسٹاف، ڈنفرڈ افغانستان کے حکام کے علاوہ امریکیوں، اتحاد کے سربراہان اور فوجوں کے ساتھ ملاقات کریں گے

امریکی میرین جنرل جوزف ڈنفرڈ پیر کے روز افغانستان پہنچے۔ اُن کی آمد کا مقصد فوجی حکمتِ عملی کی تشکیل کو حتمی شکل دینا ہے جس کے تحت تقریباً 4000 سے زائد امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔

چیرمین، جوائنٹ چیفز آف اسٹاف، ڈنفرڈ افغانستان کے حکام کے علاوہ امریکیوں، اتحاد کے سربراہان اور فوجوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

افغانستان کے کشیدگی کے شکار صوبہٴ ہیلمند میں امریکی میرینز دیرینہ تعلقات بحال کر رہے ہیں، اور افغان افواج کی کمزوریوں کو ٹٹول رہے ہیں، جن سے ٹرمپ انتظامیہ کو نئی حکمت عملی تشکیل دینے اور امریکی افواج میں طے شدہ اضافہ کرنے میں مدد کی توقع ہے۔


ہیلمند میں چوٹی کے امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ حالانکہ افغان افواج نے اپنی حربی صلاحیت بہتر کی ہے، لیکن اُنھیں ابھی لڑاکا فورس کی کلیدی تعیناتی درکار ہے۔

XS
SM
MD
LG