رسائی کے لنکس

جاپان میں طاقتور زلزلہ


ایک شخص ٹی وی پر سونامی کا انتباہ اور لوگوں کو منتقل ہونے کی ہدایت دیکھ رہا ہے۔
ایک شخص ٹی وی پر سونامی کا انتباہ اور لوگوں کو منتقل ہونے کی ہدایت دیکھ رہا ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز زیر سمندر دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں جمعہ کو شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 بتائی گئی۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر سمندر دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو تک محسوس کیے گئے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

قبل ازیں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سمندری لہریں ایک میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔ لیکن بعد میں سونامی کا انتباہ واپس لے لیا گیا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ پر ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو فوری طور پر بلند مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جاتی رہیں۔

جاپان میں گزشتہ برس مارچ میں آنے والے 9 شدت کے زلزلے اور سونامی سے شمال مشرقی ساحلی علاقے تباہ اور 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک و لاپتا ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں سونامی سے فوکو شیما کے جوہری پلانٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا جو کہ جوہری حادثات کی تاریخ میں 1986ء میں روس کے چرنوبل واقعے کے بعد سب سے بڑا نقصان تھا۔
XS
SM
MD
LG