رسائی کے لنکس

چینی کشتیاں متنازع علاقے میں داخل ہوئیں:جاپان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ساحلی دفاع کے محکمے نے بتایا کہ نگرانی کرنے والی تین کشتیاں جمعہ کو سینکاکو جزائر کے قریب مشرقی بحیرہ چین میں دیکھی گئیں۔

جاپان میں بحری عہدیداروں نے کہا ہے کہ چین کی سرکاری کشتیاں ٹوکیو کے زیر انتظام متنازع جزائر کے قریب پانیوں میں داخل ہوئیں جو کہ گزشتہ سال مئی کے بعد ایسا پہلا واقعہ ہے۔

ساحلی دفاع کے محکمے نے بتایا کہ نگرانی کرنے والی تین کشتیاں جمعہ کو سینکاکو جزائر کے قریب مشرقی بحیرہ چین میں دیکھی گئیں۔

حکام کے مطابق ان کشتیوں کو علاقے سے نکل جانے کے لیے خبردار بھی کیا گیا۔

گزشتہ ستمبر میں ٹوکیو نے طویل عرصے سے متنازع ان جزائر کو قومی تحویل میں لیا تھا۔ معدنی وسائل سے مالامال ان جزائر پر تائیوان بھی حق ملکیت کا دعویدار ہے۔
XS
SM
MD
LG