رسائی کے لنکس

ٹیسٹ رینکنگ: کوہلی بدستور پہلے، لیبس شیگن کا تیسرا نمبر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سڈنی میں ڈبل سنچری بناکر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح دلانے والے آسٹریلین بیٹسمین مارنس لیبس شیگن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی بدھ کے روز جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رہے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے بابراعظم کا بلے بازوں کی فہرست میں ساتواں نمبر ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں اننگز میں 215 اور 59 رنزاسکور کرنے کے بعد مارنس لیبس شیگن کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کی بدولت انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دینے کے ساتھ ساتھ سیریزکا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے سیریز کے دوران 549 رنز بنائے جب کہ اس سے قبل وہ پاکستان کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں 896 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

گزشتہ سال کے آغاز میں وہ 110 ویں نمبر پر تھے لیکن اب وہ صرف ویرات کوہلی اور ہم وطن اسٹیو اسمتھ سے پیچھے ہیں۔

سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں سے تین بلے بازوں کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جب کہ پاکستانی بلے باز بابراعظم کا ساتواں نمبر ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پٹ کمنز ٹیسٹ ریکنکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے نمبر ہیں۔

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولرز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا تاہم محمد عباس کا 17 ویں نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ وہ 15 ویں نمبر سے 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG