اٹلی کی بحریہ نے خطرناک سمندری پانیوں میں گھری کشتیوں سے تقریباً ایک ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔
بحریہ کے حکام نے بتایا کہ ان کے جہاز نے جمعہ کو 832 لوگوں کو بچایا جب کہ اس سے قبل جمعرات کو 233 افراد کو سسیلی کے جزیرے پر پہنچایا۔ بچائے جانے والے افراد کا تعلق پاکستان، اریٹریا، نائیجیریا، صومالیہ، زمبیا اور مالی سے ہے۔
بتایا گیا کہ ان کشتیوں پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جو غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ یہ کشتیاں بدھ کے روز ایک چھوٹے سے جنوبی جزیرے لامپیڈوسا کے قریب خطرناک پانیوں میں گھری ہوئی تھیں جسے بحریہ کی کشتیوں نے دیکھا اور اس کی مدد کو پہنچے۔
ہرسال افریقہ، ایشیا سے ہزاروں تارکین غیر موزوں اور ناقابل بھروسہ کشتیوں پر سوار ہوکر غیر قانونی طور پر بحیرہ روم پار کرکے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں جن میں سینکڑوں اس دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔