امریکی ریاست نیویارک میں عالمگیر وبا سے اموات کی تعداد 20 ہزار اور اٹلی میں 25 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جرمنی میں کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ لیکن، ان میں سے تقریباً ایک لاکھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق 210 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سوا 26 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار ہوچکی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 763، فرانس میں 544، اٹلی میں 437، اسپین میں 435، بیلجیم میں 264، سویڈن میں 172، برازیل میں 165، جرمنی میں 164، میکسیکو میں 145، نیدرلینڈز میں 138، کینیڈا میں 132 اور ترکی میں 117 مریض چل بسے۔ ایران میں 94 اور روس میں 57 افراد ہلاک ہوئے۔
امریکہ میں بدھ کی سہ پہر تک 25 ہزار نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی اور 1900 اموات کی خبر ملی تھی۔ ملک میں 43 لاکھ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں 8 لاکھ 40 ہزار مثبت آئے ہیں۔
اٹلی میں ہلاکتوں کی کل تعداد 25085، اسپین میں 21717، فرانس میں 21340، برطانیہ میں 18100، بیلجیم میں 6262، ایران میں 5391، جرمنی میں 5250، چین میں 4632 اور نیدرلینڈز میں 4054 ہو چکی ہے۔
امریکہ میں 46700 سے زیادہ ہلاکتوں کا علم ہو چکا ہے۔ ان میں نیویارک میں 20167، نیوجرسی میں 5063، مشی گن میں 2813، میساچوسیٹس میں 2182، پینسلوانیا میں 1622، الی نوئے میں 1565، کنیٹی کٹ میں 1544، لوزیانا میں 1473 اور کیلی فورنیا میں 1407 اموات ہوچکی ہیں۔
اسپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار، اٹلی میں ایک لاکھ 87 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 59 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 50 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 33 ہزار، ترکی میں 98 ہزار اور ایران میں 85 ہزار ہوچکی ہے۔ چین سے یہ تعداد بدستور 82 ہزار ہے۔
روس میں کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کی تعداد ساڑھے 22 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی میں سوا 17 لاکھ، اٹلی میں 15 لاکھ 13 ہزار، اسپین میں لگ بھگ ساڑھے 9 لاکھ، متحدہ عرب امارات میں لگ بھگ 8 لاکھ، ترکی میں ساڑھے 7 لاکھ، جنوبی کوریا میں 5 لاکھ 77 ہزار، کینیڈا میں 5 لاکھ 59 ہزار اور برطانیہ میں 5 لاکھ 59 ہزار ٹیسٹ کروائے جا چکے ہیں۔ چین نے اپنے اعدادوشمار جاری نہیں کیے۔
دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس کے 7 لاکھ 15 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان میں جرمنی کے 99400، اسپین کے 85915، امریکہ کے 83759، چین کے 77151، ایران کے 63113، اٹلی کے 54543 اور فرانس کے 40657 شہری شامل ہیں۔ برطانیہ کا ڈیٹا نہیں مل سکا۔