رسائی کے لنکس

اقتدار میں رہنے دیا جائے، برلوسکونی


اٹلی کے وزیراعظم برلوسکونی (فائل فوٹو)
اٹلی کے وزیراعظم برلوسکونی (فائل فوٹو)

اٹلی کے وزیر اعظم سلویو برلوسکونی نے ایوان سے اپیل کی ہے کہ انھیں ملک کی قیادت کرنے دی جائے۔ انھوں نے یہ بات قانون سازوں سے اعتماد کا ووٹ لینے سے ایک دن پہلے کی ہے۔

وزیراعظم برلوسکونی نے جمعرات کو کہا کہ اُن کی حکومت کا کوئی ’قابل اعتماد متبادل‘ نہیں ہے اور وقت سے قبل انتخابات سے ملک میں جاری اقتصادی بحران حل نہیں ہو گا۔

حکمران اتحاد میں شامل طاقت ور جماعت ناردرن لیگ پارٹی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ حکومت کے لیے آئندہ انتخابات، جو کہ 2013ء میں ہونے ہیں، تک اقتدار میں رہنا مشکل ہو گا۔

اٹلی کے معاشی بحران، سیاسی اور ذاتی مسائل بشمول بدعنوانی کے متعدد الزامات کے باوجود وزیر اعظم برلوسکونی نے اقتدار میں رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یورپ کے مرکزی بینک کی طرف سے دباؤ کے بعد نافذ کیے گئے 80 ارب ڈالر مالیت کے کفایت شعاری منصوبے پر پہلے ہی اٹلی میں کئی لوگوں نے اظہار برہمی کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG