رسائی کے لنکس

اسرائیل: سابق وزیرِاعظم سے رشوت کے الزام میں پولیس کی پوچھ گچھ


اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ دھوکہ دہی کے تفتیش کاروں نے سابق وزیرِ اعظم ایہود اولمرت سے منگل کے روز آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جو ایک بڑے رِیل ایسٹیٹ سکینڈل کے سلسلے میں تھی۔

حکام نے مسٹر اولمرت پر الزام عائد کیا ہے کہ 1990 کی دہائی میں جب وہ یروشم کے میئر تھے، انہوں نے ایک بہت مہنگے ہاؤسنگ پراجیکٹ پر ہزاروں ڈالر رشوت میں لیے تھے۔

مسٹر اولمرت نے الزام کی تردید کی ہے۔

عہدیداروں نے سابق وزیرِ اعظم سے تل ابیب کے نزدیک قومی فراڈ تفتیش یونٹ میں سوالات کیے۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پولیس سٹیشن پر ان سے بازپرس کی گئی ہو۔ اس سے پیشتر ان کے گھر یا کسی ہوٹل میں سوال جواب کیے جاتے رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسٹر اولمرت مزید سوالات کے لیے اتوار کو یہاں واپس آئیں گے۔

مسٹر اولمرت پہلے بھی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

تمام الزامات ان کے وزیرِ اعظم بننے سے پہلے کے ہیں۔

XS
SM
MD
LG