رسائی کے لنکس

نتن یاہو امریکہ کے ساتھ کشیدگی گھٹانے کی کوشش کررہے ہیں


نتن یاہو امریکہ کے ساتھ کشیدگی گھٹانے کی کوشش کررہے ہیں
نتن یاہو امریکہ کے ساتھ کشیدگی گھٹانے کی کوشش کررہے ہیں

اسرائیل، امریکہ، اتحادی اور دوست ممالک اپنے اختلافات کا حل نکال سکتے ہیں: اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہوامریکہ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی اور اسرائیلی عہدیدار دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے تاثرات کواہمیت نہیں دے رہے۔ مسٹر نتن یاہو، جنہوں نے پچھلے ہفتے واشنگٹن میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کی تھی، اتوار کے روز اپنی کابینہ سے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ، اتحادی اور دوست ممالک ہیں اور وہ اپنے اختلافات کا حل نکال سکتے ہیں۔

وہائیٹ ہاؤس کے سینئر مشیرڈیوڈ ایکسل راڈ نے کہا ہے کہ منگل کے روز ہونے والی گفت وشنید دوستانہ ماحول میں ہوئی اوراس میں کسی کی ہتک مقصود نہیں تھی۔ مسٹر نتن یاہو خود کواسرائیلی اخبار’ یدیعوت اخرونوت‘ میں شائع ہونے والے ان تبصروںسے خود کو الگ رکھ رہے ہیں جن میں وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اسرائیل کے لیے تباہی کے مترادف ہیں۔ وزیراعظم نتن یاہونے کابینہ سے کہا کہ یہ تبصرے قابل قبول نہیں ہیں۔

اسرائیل نے اس پرزور دیتے ہوئے مشرقی یروشلم میں اپنے تعمیراتی منصوبوں کو ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا ہے کہ تمام شہر اسرائیل کے متحدہ دارالحکومت کا حصہ ہے۔

امریکہ ،اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات بحال کرانے کی کوششیں کررہا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ اسرائیل مشرقی یروشلم میں 1600 نئے مکانوں کی تعمیر روک دے۔ فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG