رسائی کے لنکس

اسرائیل اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کے عہدے داروں کو غزہ جانے کی اجازت دے گا


اسرائیلی سرحد
اسرائیلی سرحد

اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے پیر کے روزجاری کردہ ایک بیان میں اس فیصلے کا اعلان کیا

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مُون اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرائین ایشٹن کو اپنی علاقائى حدود سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دے دے گا۔

اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اہم عہدے داروں کو اس بات کا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے کہ وہ بچشمِ خود اُن فلاحی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرسکیں جو علاقے میں جاری ہیں۔

2007 میں جب سے عسکریت پسند تنظیم حماس نے علاقے میں اقتدار پر قبضہ کیا ہے، اسرائیل ایک معمول کے مطابق غیر ملکی عہدے داروں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

اسرائیل اور مصر، دونوں نے علاقے کی ناکہ بندی کی ہوئى ہے ۔ جس کی وجہ سے غزہ میں اب باہر سے صرف تعمیراتی سامان، ادویات، امدادی سامان اور کچھ دوسری اشیا بھیجی جاسکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG