رسائی کے لنکس

اسرائیل اور ترک عہدیداروں کی ملاقات


انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات کا مقصد ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اسرائیل کے سینیئر عہدیدار پیر کو ترکی پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے ہم منصوبوں سے آُن افراد کو زر تلافی دینے پر بات چیت کریں گے جو 2010 میں غزہ میں امداد لے جانے والی ایک کشتی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات اس واقعہ کے بعد سے شدید متاثر ہیں جس میں اسرائیلی فوجی کمانڈوز نے اسرائیل کی ناکہ بندی کا شکار فلسطینی علاقے غزہ جانے والے امدادی بحری بیڑے پر حملہ کر کے 9 ترک رضاکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی حماس کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کے لیے ضروری ہے۔

پیر کو انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات کا مقصد ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

کشتی پر حملے کے سلسلے میں ترکی نے اسرائیل سے معافی مانگنے کے علاوہ ہلاک ہونے والوں کو زر تلافی کی ادائیگی اور فلسطینوں کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے مطالبات کر رکھے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ اپنے ترک ہم سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کشتی پر فائرنگ کے واقعہ پر معذرت کی تھی۔
XS
SM
MD
LG