رسائی کے لنکس

مصر میں گرفتار امریکی شہری جاسوس نہیں، اسرائیلی وزیرِخارجہ


اسرائیل کے وزیرخارجہ ایوگوڈر لائبرمین (فائل فوٹو)
اسرائیل کے وزیرخارجہ ایوگوڈر لائبرمین (فائل فوٹو)

اسرائیلی وزیرخارجہ ایوگوڈر لائبرمین نے کہا کہ ہے اتوار کو مصر میں جس اسرائیلی نژاد امریکی شہری کو حراست میں لیا گیا تھا وہ جاسوس نہیں ہے۔

منگل کو اسرائیل فوج کے ریڈیو پر اپنے ایک بیان میں لائبرمین کا کہنا تھا کہ امریکی شہری ایلان کا اسرائیلی یا امریکی خفیہ ایجنسیوں سے کوئی تعلق نہیں۔

مصری سیکیورٹی اداروں نے گراپیل کو اتوار کے روز حراست میں لے کر اُنھیں 15 دن کے لیے جیل منتقل کردیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق پیر کو ایک امریکی سفارتی اہلکار نے جیل میں گراپیل سے ملاقات کی۔

ایلان گراپیل کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ 27 سالہ امریکی اسرائیلی شہری ایک غیر منافع بخش تنظیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے مصر داخل ہو رہا تھا۔ ان کے مطابق قانون کا طالبِ علم گراپیل عربی پہ دسترس رکھتا ہے اور اسے مشرقِ وسطیٰ کے معاملات میں گہری دلچسپی ہے۔

تاہم مصری حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص 25 جنوری کے آس پاس دارالحکومت قاہرہ پہنچا تھا جہاں اس نے اپنا تعارف ایک غیر ملکی صحافی کے طور پر کرایا۔

مصری حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ گراپیل اسرائیلی خفیہ ایجنسی 'موساد' کا افسر ہے اور اس نے قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران نوجوانوں کو سرکاری فورسز کے ساتھ تصادم پر اکسایا تھا۔ ان مظاہروں کے نتیجے میں صدر حسنی مبارک کے اقتدار کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور مصر نے 1979ء میں ایک امن معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG