رسائی کے لنکس

فلسطینیوں نے آبادکاری منجمدکرنے کی پیش کش مستردکردی


اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو

فلسطینی عہدے داروں نے پیر کواسرائیل کی اُس پیش کش کو مسترد کردیا ہےجِس میں اِس شرط پرمغربی کنارےمیں بستیوں کی تعمیر کو منجمد کرنے میں توسیع کا کہا گیا ہے اگر فلسطینی ایک یہودی ریاست کے طور پراسرائیل کو تسلیم کرلیں۔

یہ پیش کش کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نتن یاہو نےپیر کوپارلیمان میں تقریر میں کہا کہ منظوری دینے کے عمل سے اسرائیل کا فلسطینیوں پر اعتماد کا اعادہ ہوگا۔

تاہم فلسطینی عہدے داروں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایک یہودی ریاست تسلیم کرنے کا معاملہ آبادکاری میں انجماد کے حوالے سے مرکزی اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ فلسطینی چاہتے ہیں کہ امن مذاکرات ،جو کہ اِس ماہ کے اوائل میں اِس معاملے پر معطل ہوگئے تھے ، شروع کرنے سےپہلےاسرائیل بستیوں کی تعمیر روک دے ۔

اوباما انتظامیہ اگلے سال تک مشرقِ وسطیٰ امن معاہدہ طے پاجانے کے ہدف کوپورا کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کے باعث اسرائیل پر تعمیر روکنے کے لیےبڑھے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG