رسائی کے لنکس

اسرائیل اور فلسطین براہ راست مذاکرات صحیح سمت میں: مچل


سیکرہٹری کلنٹن اور جارج مچل اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کے دوران
سیکرہٹری کلنٹن اور جارج مچل اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کے دوران

اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس نے مصر میں براہِ راست امن مذاکرات کا ایک دور مکمل کر لیا ہے اوربدھ کودونوں رہنما یروشلم میں بات چیت جاری رکھیں گے۔

مشرقِ وسطیٰ کے بارے میں امریکی ایلچی جارج مچل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں نے منگل کوامریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کے ساتھ ملاقات میں اصل مسائل پر سنجیدہ گفتگو کی۔

مچل نے کہا کہ بات چیت صحیح سمت جاری ہے لیکن اُنھوں نے یہودی بستیوں کے کلیدی معاملے پرکسی پیش رفت کا کوئی عندیہ نہیں دیا۔

جارج مچل نے یہ بھی کہا کہ آبادکاری کے بارے میں امریکی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اوباما انتظامیہ سمجھتی ہے کہ اسرائیل دس ماہ سےعائد بستیوں کی تعمیر پرجزوی پابندی کو توسیع دیدے۔ جزوی پابندی کی میعاد 26ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔

مسٹر نتن یاہو نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت پابندی میں توسیع نہیں کرے گی۔ فلسطینی عہدے داروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے نئی تعمیرات کا کام شروع کیا تو وہ مذاکرات سے الگ ہوجائیں گے۔

XS
SM
MD
LG