رسائی کے لنکس

عراق: کار بم دھماکے میں 28 افراد ہلاک


عراق: کار بم دھماکے میں 28 افراد ہلاک
عراق: کار بم دھماکے میں 28 افراد ہلاک

عراق میں عاشورہ کے موقع پر ہونے والےمختلف بم دھماکوں میں کم از کم 28 زائرین ہلاک ہوگئے ہیں۔

پیرکو دارالحکومت بغداد کے جنوبی قصبے حلہ میں ہونے والے ایک کار بم حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور30 سےزائد زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں مزید 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

ہلاک شدگان میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو عاشورہ کے موقع نکالے گئے جلوسوں میں شریک تھے۔

یہ دھماکے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب اس مہینے کے آخر تک عراق میں تعینات تمام امریکی فورسز وطن واپس جانے والی ہیں اوران کے بعد سیکیورٹی امور سے نمٹنے کی صلاحیت بغداد کے لیے ایک کڑا امتحان ثابت ہوسکتی ہے۔

انخلا کے بعد 2003ء میں صدرصدام حسین کا تختہ الٹنے کی غرض ملک میں داخل ہونے والی امریکی فورسز کی موجودگی ختم ہوجائے گی۔

امریکی افواج کی موجودگی کے دوران 2006ء اور 2007ء میں عراق میں تشدد کی کارروائیاں اپنے عروج پر تھیں جن میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔ لیکن شورش پسندوں کے حملے اب بھی معمول کا حصہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG