رسائی کے لنکس

ایرانی خواتین بہت جلد فٹ بال میچ دیکھ سکیں گی: ’فیفا‘ سربراہ


فٹ بال کی عالمی تنظیم ’ایف آئی ایف اے‘ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے اُنھیں یقین دلایا ہے کہ وہ خواتین کو بہت جلد اجازت دی جائے گی کہ وہ ملک میں ہونے والے مردوں کے فٹ بال میچوں کو دیکھ سکیں گی۔

ایف آئی ایف اے کے صدر، گیانی انفنٹینو نے جمعے کے روز میونخ میں مساوات سے متعلق فیفا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، جس سے ایک ہی روز قبل تہران میں منعقدہ مردوں کے فٹ بال میچ میں شرکت کے معاملے پرانسانی حقوق کے سربرام کارکنان کی جانب سے نکتہ چینی کی گئی۔

انفنٹینو، جنھوں نے جمعرات کو دارالحکومت میں صدر حسن روحانی سمیت ایرانی راہنماؤں سے بھی ملاقات کی، بتایا ہے کہ اُن سے ’’وعدہ کیا گیا ہے‘‘ کہ بہت جلد ایرانی خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم تک رسائی مل جائے گی۔ تاہم، اُنھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی آیا کس نے اُنھیں اس بات کا یقین دلایا ہے۔

ایران میں مردوں کے کھیلوں کی تقریبات میں خواتین کی شرکت پر ممانعت عائد ہے، خاص طور پر فٹ بال کےمیچ پر۔ یہ ممانعت 1979ء کے اسلامی انقلاب کے چند برس بعد عائد کی گئی تھی۔

ایران کے سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ نے بتاہا ہے کہ جمعرات کو تہران نے آزادی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس نے 35 خواتین کو حراست میں لیا۔ یہ میچ مردوں کے مقامی کلب ’استقبال‘ اور ’پرپولس‘ کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔

ایرانی وزارتِ داخلہ کے ترجمان، سلمان سمانی کے حوالے سے خبروں میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ لیکن، ’’مناسب مقام کی جانب منتقل کیا گیا‘‘ اور کھیل مکمل ہونے پر اُنھیں چھوڑ دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG