رسائی کے لنکس

ایران: سابق امریکی فوجی کی سزائے موت تبدیل


ایران نے ایک سابق امریکی فوجی کو سنائی جانے والی موت کی سزا تبدیل کردی ہے۔ سابق میرین فوجی کا نام امیر مرزائی حکمتی ہے اور اس سے ایرانی نسل کے افراد کے لیے مترجم کا کام لیاجاتاتھا۔

وہ جنوبی مغربی امریکی ریاست ایری زونا میں 1983 میں پیدا ہوا۔ ان کے والدین ایران سے نقل مکانی کرکے امریکہ آباد ہوئے تھے۔ان کے پاس امریکہ اور ایران کی دوہری شہریت تھی۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو میں حکمتی نے بتایا کہ اس نے 2001ء میں ہائی اسکول گریجویشن کے بعدمیرین میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ایران کا کہناہے کہ وہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ایجنٹ تھا جسے عراق میں تربیت دینے کے بعد ایرانی انٹیلی جنس ادارے کے اندر رسائی حاصل کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

حکمتی کے خاندان والوں کا کہناہے کہ حکمتی کو اس وقت گرفتار کیا گیاتھا جب وہ اپنے بزرگوں سے ملنے ایران گئے تھے۔

28سالہ حکمتی کے خاندان والوں کا کہناہے کہ وہ جاسوس نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG