رسائی کے لنکس

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی


فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔اے ایف پی
ایک شخص اے ٹی ایم مشین سے ریال نکلوا رہا ہے
فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔اے ایف پی ایک شخص اے ٹی ایم مشین سے ریال نکلوا رہا ہے

ایران کی مشکلات کا شکار کرنسی پیر کے روز، ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 500,000 ریال کی نفسیاتی کلیدی سطح سے نیچے آگئی، جبکہ عالمی پابندیوں کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

ایرانی کرنسی کی شرح تبادلہ کے اعداد و شمار اکھٹے کرنے والے ادارے بونباسٹ ڈاٹ کام (Bonbast.com) کے مطابق ایرانی ریال امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 501300 کی نئی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ایرانی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں پابندیوں کے باعث تیزی سے گری ہے۔
ایرانی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں پابندیوں کے باعث تیزی سے گری ہے۔

ریال کے لیے مزید گرواٹ کے آثار کے پیش نظر ایرانی شہری جنہیں پہلے ہی تقریباً 50 فیصد کی افراط زر کی بلند شرح کا سامنا ہے ، اپنی بچتوں کے تحفظ کے لیے ، ڈالر اور دیگر مضبوط کرنسیاں یا سونا خرید رہے ہیں۔

2018 میں ،سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ نے ،تہران کی تیل کی برآمدات اور غیر ملکی کرنسی تک رسائی کو محدود کردیا تھا، جس سے ایران کی معیشت کو سخت نقصان پہنچا۔

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ، جوہری پروگرام کو روکنے کے عوض ، تہران پر سے پابندیوں اٹھانے کے لیے ، جوہری مذاکرات ستمبر کے بعد سے، تعطل کا شکار ہیں، جس سے مستقبل میں بھی اقتصادی بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے ۔

بونباسٹ ڈاٹ کام کے مطابق پچھلے چھ ماہ کے دوران، ایران کی کرنسی کی قدر میں تقریباً 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسی دوران ، ایران کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ وہ ایک نیا فارن ایکس چینج سینٹر کھول رہا ہے، تاکہ زرمبادلہ تک رسائی آسان ہو جائے اور سرکاری لین دین کا حجم بڑھ جائے۔

تہران میں زرمبادلہ کے ایک مرکز کے باہر ایرانی کرنسی کے دیگر کرنسیوں کے تبادلے کی شرح کو لوگ حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔ فائل فوٹو
تہران میں زرمبادلہ کے ایک مرکز کے باہر ایرانی کرنسی کے دیگر کرنسیوں کے تبادلے کی شرح کو لوگ حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔ فائل فوٹو

مرکزی بینک کے گورنر، محمد رضا فرزین نے پیر کو سرکاری ٹی وی کو بتایا، "زر مبادلہ کے اس مرکز میں ایرانی اور غیرملکی کرنسییوں کی مقرر ہونے والی شرح مارکیٹ کی بھی شرح تبادلہ بن جائے گی جس سےکرنسی سے متعلق ان توقعات کا خاتمہ ہو جائے گا جو ایران کی مالیاتی صورت حال کے بارے میں ہمارے تخمینوں کی درست طور پر عکاسی نہیں کرتی۔

ارنا کے مطابق، غیر ملکی کرنسیوں کی قدر کو کنٹرول کرنے کے اہم کام کے لیے دسمبر میں فرزین کو مرکزی بینک کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔

خبر کا کچھ مواد ،رائٹرز سے لیا گیا ہے

XS
SM
MD
LG