رسائی کے لنکس

ایرانی صدر کا روس کا پہلا دورہ


ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے ٹیلی ویژن پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں 70 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے ماسکو کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوٹن کے ساتھ منگل کو دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

دونوں راہنماؤں نے شام میں امن کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، واضح رہے کہ یہ دونوں ملک شام کے صدر بشار الاسد کے حامی ہیں۔

ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے ٹیلی ویژن پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں 70 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر غیر مستحکم حالات کے تناظر میں ایران اور روس کے درمیان تجارت میں اضافہ یقیناً ’’بہت اچھے نتائج ہیں۔‘‘

ملاقات کے بعد جاری بیان میں شام میں امن کی کوششوں کے لیے نئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ملک اور ترکی شام میں متحارب گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کریں گے۔

اگرچہ ماسکو اور تہران دونوں بشار الاسد حکومت کے حامی ہیں لیکن ترکی کی اس تنازع میں مداخلت کے بارے میں ان دنوں ملکوں کی رائے مختلف ہے۔

XS
SM
MD
LG