رسائی کے لنکس

صدر احمدی نژاد کی اپنے ساتھیوں کی گرفتاری پر برہمی


صدر احمدی نژاد کی اپنے ساتھیوں کی گرفتاری پر برہمی
صدر احمدی نژاد کی اپنے ساتھیوں کی گرفتاری پر برہمی

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اپنی حکومت کے ارکان کی بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار ی پر حکام کو انتباہ کیا ہے۔

مسٹر احمدی نژاد نے بدھ کے روز کہا کہ یہ گرفتاریاں سیاسی ہیں اور ان کا مقصد حکومت پر دباؤ ڈالناہے۔

ایران کے صدر کا یہ بیان سابق نائب وزیر خارجہ اور ان کے ایک قریبی ساتھی محمد شریف ملک زادہ کی گرفتاری کے ایک ہفتے کے بعد سامنے آیا ہے جنہیں مالیاتی بدعنوانی کے الزامات پر پکڑا گیاتھا۔ گذشتے ہفتے اس سلسلے میں کم ازکم دو مزید عہدے دار بھی حراست میں لیے گئے تھے۔

یہ گرفتاریاں مسٹر احمدی نژاد اور ایران کے دینی راہنماؤ ں پر مشتمل انتظامی ادارے کے درمیان ایران کے مستقبل پر ابھرتے ہوئے سیاسی اختلافات کی نشان دہی کرتی ہیں۔

پیر کے روز ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے کہا تھا کہ قانون سازوں نے صدر احمدی نژاد کوبقول ان کے حکومت کی بے قاعدگیوں پر سوال جواب کے لیے طلب کیاہے۔

XS
SM
MD
LG