رسائی کے لنکس

یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی: ایران


ایران کے بین الاقوامی جوہری توانائی کےادارے کے لیے اعلیٰ سفارت کار نے کہا ہے کہ ان کا ملک کبھی بھی یورینیم کی افزدوگی کا اپنا کام بند نہیں کرے گا۔

علی اصغر سلطانیہ نے یہ بیان ویانا میں دیا جہاں آئی اے ای اے کے بورڈ کے ارکان ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے اکھٹے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جوہری سرگرمیاں بلاروک ٹوک جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔ میں اس کمرے میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں آیا اور تاریخ کے ایک حصے کے طورپر میں نے اپنے ملک کاریکارڈ ان کے سامنے پیش کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم یورینیم کی افزدگی کا کام کبھی بند نہیں کریں گے۔

سلطانیہ کا یہ بیان امریکہ کی اس اپیل کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے ایران سے کہا تھا وہ جوہری توانائی کے معائنہ کاروں کو اپنی پارچین کی جوہری تنصیب تک رسائی فراہم کرے۔

سیٹلائٹ کی تازہ تصویروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے اس تنصب میں قائم عمارتیں گرادی ہیں ۔ مغربی ممالک کا خیال ہے کہ ایران اس مقام پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے کام کررہاہے جب کہ ایران اس الزام سے انکار کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG