رسائی کے لنکس

داعش کی ایران پر مزید حملوں کی دھمکی


ایران کے شہر اہواز میں ایک فوجی پریڈ پر حملے کے بعد کا ایک منظر۔ 22 مئی 2018
ایران کے شہر اہواز میں ایک فوجی پریڈ پر حملے کے بعد کا ایک منظر۔ 22 مئی 2018

اسلامک سٹیٹ نے، جو داعش کے نام سے بھی اپنی شناخت رکھنے والا ایک دہشت گرد گروپ ہے، ایران پر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔

داعش کے ایک ترجمان کی طرف سے بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر مزید حملے کیے جائیں گے۔

یہ بیان ایران میں ایک فوجی پریڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد منظر عام پر آیا ہے۔

پریڈ پر حملے میں کم ازکم 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے جاری کیے جانے والے بیان میں ترجمان ابو الحسن المہاجر نے کہا ہے کہ ایران کی سیکیورٹی مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے اور خدا کی مدد سے آئندہ جو کچھ ہو گا وہ ان کے لیے زیادہ بدتر اور تکلیف دہ ہو گا۔

ایران کی حکومت نے فوجی پریڈ پر حملے کا الزام ملک کے اندر موجود جہادی علیحدگی پسندوں پر لگایا ہے۔

اسلامک اسٹیٹ نے حملے کے کچھ ہی دیر کے بعد یہ دعویٰ کرنے کے لیے ایک ویڈیو جاری کی جس میں تین مسلح افراد کو قتل عام کرتے دکھایا گیا تھا۔ لیکن کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دکھائے گئے بندوق برداروں کا حلیہ حملہ آوروں سے نہیں ملتا تھا۔

وائس آف امریکہ داعش کی ویڈیو کے مصدقہ ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتا۔

XS
SM
MD
LG