رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں طاقت ور زلزلے


انڈونیشیا میں طاقت ور زلزلے
انڈونیشیا میں طاقت ور زلزلے

انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے پاپوا میں بدھ کے روز آنے والے متعدد طاقت ور زلزلوں میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ شہری املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کے دوران ریکارڈ کیے گئے چار زلزلوں میں سے طاقت ور ترین کی شدت سات تھی اور یہ صوبہ پاپوا کے شمالی ساحل سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر 29 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ۔

انڈونیشیا کے موسمیاتی ادارے نے ان زلزلوں کے پیش نظر علاقے میں سونامی الرٹ جاری کیا لیکن بعد میں اس کو واپس لے لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق زلزلوں سے بیسیوں گھروں کے علاوہ کئی سکولوں اور عبادت گاہوں کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام اور شہریوں نے کہا ہے کہ سونامی الرٹ کے باعث مقامی افراد علاقے میں نسبتاً اونچے مقامات کی طرف بھاگتے دکھائی دیے۔

دریں اثنا انڈونیشیا کے دوسرے علاقوں میں بھی زلزلے آئے ہیں جن میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر2004 ء میں ایک طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں آئے سونامی سے انڈونیشیا میں لگ بھگ 230,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور تقریباً نصف ہلاکتیں مغربی صوبے آچھ میں ہوئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG