رسائی کے لنکس

مگر مچھ کے گلے میں پھنسا ٹائر نکالیں، انعامی رقم لے جائیں


انڈونیشیا کے حکام نے پیشکش کی ہے کہ جو بھی شخص ایک مگر مچھ کے گلے میں پھنسا موٹر سائیکل کا ٹائر نکالے گا، اسے انعام دیا جائے گا۔ مگر مچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے کے لیے باقاعدہ مقابلہ کرایا جائے گا۔

یہ مگر مچھ انڈونیشیا کے شہر پالو کی ایک ندی میں رہتا ہے جس کے گلے میں موٹر سائیکل کا ربڑ سے بنا ٹائر کئی برس سے پھنسا ہوا ہے۔

ٹائر پھنسنے کے باوجود مگر مچھ زندہ ہے۔ لیکن اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکام کو تشویش ہے کہ یہ ٹائر رفتہ رفتہ مگر مچھ کی موت کا سبب بن رہا ہے۔

مقامی حکام اور ریسکیو ادارے ماضی میں مگر مچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے کی متعدد مرتبہ کوششیں کر چکے ہیں۔ لیکن ان کی ہر کوشش ناکام رہی ہے۔

مگر مچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے والے کو انعام کی پیشکش
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:39 0:00

لہٰذا اب حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ مگر مچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے کے لیے باقاعدہ مقابلہ کرایا جائے اور جو بہادر شخص مگر مچھ کی جان اس ٹائر سے چھڑا دے، اسے انعامی رقم دی جائے۔

لیکن حکام نے تاحال انعامی رقم کا اعلان نہیں کیا ہے کہ وہ کتنی ہو گی؟ البتہ ایک بات یقینی ہے کہ کسی بھی شخص کو یہ کام انجام دینے کے لیے 13 فٹ لمبے مگر مچھ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

حال ہی میں صوبائی گورنر نے جب اس مگر مچھ کو یوں ٹائر میں پھنسے دیکھا تو متعلقہ ریسکیو اداروں کو کہا تھا کہ اس کے گلے سے ٹائر نکالنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور کوئی راستہ تلاش کیا جائے۔ جس کے بعد ریسکیو ادارے نے مقابلہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

لیکن ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ٹائر نکالنے کی کوششوں کے دوران کسی بھی شخص کو مگر مچھ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یعنی مقابلہ جیتنے کی بس ایک ہی شرط ہے اور وہ یہ کہ مگر مچھ کو نقصان پہنچائے یا تنگ کیے بغیر اس کے گلے سے ٹائر نکال دیا جائے۔

XS
SM
MD
LG