رسائی کے لنکس

باغی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد بھارتی کشمیر میں کرفیو


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے راجندر کے حوالے سے امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کوکرناگ کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس میں وانی دو ساتھیوں مارا گیا۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے ایک اہم باغی رہنما کو نشانہ بنائے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور ہفتہ کو مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سری نگر سمیت مختلف شہروں میں قصبوں میں فوج، پولیس اور نیم فوجی فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے چوکس ہے جب کہ لوگوں کو گھروں تک ہی محدود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

حزب المجاہدین نامی گروپ کے بھارتی کشمیر میں کمانڈر برہان وانی جمعہ کو بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے تھے۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے راجندر کے حوالے سے امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کوکرناگ کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس میں وانی دو ساتھیوں مارا گیا۔

نوجوان برہان وانی گزشتہ پانچ سالوں میں بھارت مخالف ایک مضبوط آواز کے طور پر ابھرے اور اپنی متعدد وڈیوز میں بغیر چہرہ چھپائے وہ بھارت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا عزم ظاہر کرتے رہے ہیں۔

سکیورٹی حکام وانی کی موت کو عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

برہان وانی کی موت کی خبر منظر عام پر آتے ہی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت مخالف نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔

ہفتہ کو مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

XS
SM
MD
LG