رسائی کے لنکس

انڈین آئیڈل: نئے سیشن میں آشا بھوسلے کی شرکت


، ہزاروں کی بھیڑ سے یہ تجربہ کار ججز مقابلے کے لئے کون سے گوہر نایاب ڈھونڈ کر لائیں ہیں یہ پتہ چلا گا جون کی پہلی تاریخ کو جب ’انڈین آئیڈل سکس‘ کی پہلی قسط پیش ہو گی سونی ٹی وی پر

نوجوان اورابھرتے ہوئے گلوکاروں کےفن کودنیا سےروشناس کرانے والا بھارتی میوزک ریئلٹی شو’انڈین آئیڈل سکس‘ ایک بار پھرچھوٹی اسکرین کی زینت بننےوالا ہے۔

اِس بار ’انڈین آئیڈل ‘ پچھلے پانچ ایڈیشنز سے اس لئے مختلف ہے کیونکہ انو ملک، سلیم مرچنٹ اوروسنیدھی چوہان کے ساتھ ساتھ چوتھا جج بھی نئے گلوکاروں کے فن کو جانچنے کے لئے موجود ہو گا اور وہ کوئی اور نہیں بھارت کی ’سنگنگ کوئن‘ آشا بھوسلے ہوں گی۔

آشا بھونسلے کی بطور جج’ انڈین آئیڈل‘ میں شمولیت نے پروگرام کو آن ائیر جانے سے پہلے ہی خاصی ہلچل مچا دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب وہ مستقل جج کے فرائض انجام دیں گی۔ اس سے پہلے وہ مختلف ریئلٹی شوز میں مہمان جج کے طور پر شریک ہو چکی ہیں۔

”ایک پردیسی۔۔“،”پیا تو اب تو آجا “اور”یہ میرا دل“ جیسے سدابہار گیت گانے والی آشا بھوسلے بھی شو کے بارے میں پرجوش ہیں۔ان کا کہنا ہے ”انڈین آئیڈیل “شو کے شرکا ء میں سروں کا ”ناپ تول“ میری ذمہ داری ہوگا کیوں کہ’ سر‘گانا گانے کے لئے سب سے پہلی اور بنیادی چیز ہے ۔
اپنے بے وزن لیکن برمحل شعر پڑھنے کے باعث’انڈین آئیڈل ‘ کے سب سے زیادہ پسند کئے جانےوالے جج انوملک کہتے ہیں” اس مرتبہ” انڈین آئیڈل“ میں جو نیا ٹیلنٹ دیکھنے والوں کے سامنے پیش کیا جائے گا وہ پوری دنیا کو حیران کر دے گا۔

گلوکارہ سنیدھی چوہان نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ آڈیشن کے دوران جو ٹیلنٹ سامنے آیا اسے دیکھ کر وہ خوش بھی ہیں اور حیران بھی۔ان کا کہنا تھا کہ و ہ اپنے گلوکاری کے تجربے سے ان نوجوانوں کو پالش کرنے میں خوشی محسوس کریں گی۔

انوملک اور سنیدھی چوہان نے” انڈین آئیڈل“ کےمقابلے کے لئے امیدوار چننے کے لئے 21 چھوٹے بڑے شہروں حتٰی کہ ایسے دیہاتوں تک کا دور ہ کیا جہاں بجلی بھی موجود نہیں ۔ ہزاروں کی بھیڑ سے یہ تجربہ کار ججز مقابلے کے لئے کون سے گوہر نایاب ڈھونڈ کر لائیں ہیں یہ پتہ چلا گا جون کی پہلی تاریخ کو جب ’انڈین آئیڈل سکس‘ کی پہلی قسط پیش ہو گی سونی ٹی وی پر۔

XS
SM
MD
LG