رسائی کے لنکس

غیر ملکیوں سے نفرت، امریکہ میں بھارتی شہری کا قتل


نیویارک میں نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف مظاہرہ ۔فائل فوٹو
نیویارک میں نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف مظاہرہ ۔فائل فوٹو

کینساس کے اخبار کنساس سٹی سٹار نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک شخص نے چلا کر کہا کہ میرے ملک سے نکل جاؤ اور پھر اس نے فائرنگ شروع کر دی۔

بھارتی عہدے د اروں نے امریکہ کی ایک بار میں ایک بھارتی انجنیئر کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے واقعہ پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی عہدے دار نفرت کے ممکنہ جرم کے طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس واقعہ کو بڑے پیمانے پر بھارتی میڈیا میں موضوع بنایا گیا ہے اور اس پر سوشل میڈیا میں شديد رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

امریکہ میں لاکھوں بھارتی باشندے زیر تعلیم ہیں اور ملازمتیں کررہے ہیں۔ ان میں سے اکثر اس ہلاکت کو تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تند و تیز بیانات کے پس منظر میں دیکھ رہے ہیں۔

خبروں کے مطابق 32 سالہ بھارتی انجنیئر سری نواس کوچی بھوتلا زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔ اس پر بدھ کے روز کنساس کے ایک مضافاتی علاقے کے ایک پرہجوم شراب خانے میں ایک شخص نے اس پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی تھی۔

اس بچانے کی کوشش میں ایک امریکی اور ایک بھارتی شخص زخمی ہو گئے تھے۔

کینساس کے اخبار کنساس سٹی سٹار نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک شخص نے چلا کر کہا کہ میرے ملک سے نکل جاؤ اور پھر اس نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے 51 سالہ ایک شخص ایدم پورنٹن کو چند گھنٹو ں کے بعد قتل کی نیت سے فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

سری نواس بھارت سے اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ آیا تھا اور یونیورسٹی آف ٹیکساس سے الیکٹرانکس میں پوسٹ گریجوایٹ ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکہ میں ملازمت کر رہا تھا۔

وہ اور زخمی ہونے والے اس کے ساتھی الوک مداسانی کا تعلق بھارت کے جنوبی شہر حیدر آباد سے تھا۔

XS
SM
MD
LG