رسائی کے لنکس

بھارت: ٹرین کے حادثے میں کم ازکم 26 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی بہت سے افراد تباہ شدہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بھارت میں ایک مسافر ریل گاڑی کے حادثے میں کم ازکم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ جمعہ کو بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں بچھروان کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ریل گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی بہت سے افراد تباہ شدہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

حادثے کی وجہ سے اس لائن پر ریل گاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔

حادثے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم ریلوے کے حکام نے اس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی دو بوگیوں میں مسافر سوار تھے جب کہ ایک بوگی بظاہر خالی تھی جس کی وجہ سے جانی نقصان کم ہوا ہے۔

بھارت کا ریلوے کا نظام دنیا میں سب سے بڑا ہے جس کے ذریعے لگ بھگ دو کروڑ تیس لاکھ افراد روزانہ سفر کرتے ہیں۔

تاہم اس میں ریل گاڑیوں کے حادثات معمول کی بات ہے جس کی بنیادی وجہ گاڑیوں اور پٹڑیوں کی مناسب دیکھ بھال کا نہ ہونا اور انسانی غلطی کو قرار دیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG