رسائی کے لنکس

اسٹاربکس رواں سال بھارت میں 50 شاخیں کھولے گا


اسٹاربکس رواں سال بھارت میں 50 شاخیں کھولے گا
اسٹاربکس رواں سال بھارت میں 50 شاخیں کھولے گا

کافی کی ایک معروف امریکی چین ’اسٹار بکس‘ اس سال بھارت میں اپنا پہلا اسٹور کھول رہی ہے۔ یہ کمپنی وہاں ایک بھارتی کمپنی ٹاٹا گلوبل بیوریج کے ساتھ پچاس فی صد کی شراکت داری پر کام کرے گی۔

کمپنی کے عہدے داروں نے پیر کے روز بتایا کہ اسٹار بکس اپنے ابتدائی اسٹور ممبئی اور نئی دہلی میں کھولے گی، جب کہ اس سال کے آخر تک ملک بھر میں کم ازکم 50 اسٹور کھولے جائیں گے۔

چین اور ایشیاء کے لیے اسٹاربکس کمپنی کے صدر جان کلور نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ سیاٹل میں قائم کافی کی یہ کمپنی جس کے اسٹور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں موجود ہیں، بھارت میں کم وقت میں زیادہ اسٹور کھولنے کے منصوبے پر کام کرے گی اور اس کا انحصار گاہکوں کے ردعمل پر ہوگا۔

اس معاہدے کے ذریعے اسٹاربکس کو اسٹور کھولنے کے سلسلے میں مہنگی پراپرٹی کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ معاہدے کےتحت کمپنی یہ اسٹور ٹاٹا کے ملکیتی ہوٹلوں اور دکانوں میں کھولے جائیں گے۔

سٹار بکس ، شاپنگ مالز ، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر بھی اپنے اسٹور کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بھارت میں اسٹار بکس کو ایک مقامی کمپنی کیفے کافی ڈے کے ساتھ مسابقت کاسامنا ہوسکتا ہے جس کی ملک بھر میں 1200 کے لگ بھگ شاخیں ہیں۔

معاہدے کے تحت اسٹاربکس اپنی کافی ٹاٹا گروپ سے خریدے گا۔

XS
SM
MD
LG