رسائی کے لنکس

مائو باغیوں کے حملے میں دس بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک


مائو باغیوں کے حملے میں دس بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک
مائو باغیوں کے حملے میں دس بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک

مشرقی بھارت میں کیے گئے مائو نواز باغیوں کے ایک حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دس دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد مائو باغیوں اور پولیس کے درمیان اتوار کو ہونے والی جھڑپ بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے لکھی سرائے نامی ضلع میں پیش آئی۔

واضح رہے کہ بہار مائو نواز کمیونسٹ باغیوں کی دہشت گردانہ سرگرمیو ں سے متاثر ہونے والی وسطی اور مشرقی بھارت کی بیس ریاستوں میں سے ایک ہے ۔ باغیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ غریبوں کے لیے زمین اور نوکریوں کے حصول کی خاطر سرکاری فورسز سے برسرِ پیکار ہیں۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ مائو باغیوں کی طرف سے سرکاری اہلکاروں اور تنصیبات پر رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں گیارہ سو کے لگ بھگ حملے کیے گئے جن میں 200 سے زائد سرکاری سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ نئی بنائی گئی ایک حکمتِ عملی کے تحت مائو نوازوں کی بغاوت کو آئندہ تین سال میں کچلنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ نئی حکمتِ عملی میں پولیس کاروائیوں کے ساتھ ساتھ باغیوں کے زیرِ اثر علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر بھی زور دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG