بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم ازکم پانچ مشتبہ باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جمعہ کی صبح کشمیر کے مرکزی شہر سرینگر سے 35 کلومیٹر دور ایک جنگلاتی علاقے میں فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی شروع کی تھی۔
حکام کے بقول باغیوں کی اکثریت کا تعلق کشمیر میں سب سے بڑے عسکریت پسند گروہ حزب المجاہدین سے تھا۔
کشمیر کا علاقہ پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع ہے اور دونوں ملک اس پورے علاقے پر حق ملکیت کے دعویدار ہیں۔ یہاں تقریباً دو دہائیوں سے بعض علیحدگی پسند گروہ مسلح کارروائیاں بھی کرتے آرہے ہیں۔