رسائی کے لنکس

بھارت سے سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کی درخواست


حقوق انسانی کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے بھارت پر بلونت سنگھ رجوانہ کی پھانسی پر یہ کہہ کر عمل درآمد موخر کرنے پر زور دیا ہے کہ یہ سزا ملک کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ درخواست وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں کی ہے۔

تنظیم کے عہدیداروں نے لکھا ہے کہ اگر بھارت راجوانہ کو پھانسی دیتا ہے تو یہ سزائے موت ختم کرنے سے متعلق علاقائی اور عالمی رجحانت کی مخالفت مترادف ہوگا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موت کی سزا کو سرکاری طور پر روک دے۔

رجوانہ کو 2007ء میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بیانت سنگھ کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوئی تھی۔ اگر اس سزا پر عمل درآمد ہو جاتا ہے تو یہ بھارت میں گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران پہلی بار ہوگا۔

XS
SM
MD
LG