رسائی کے لنکس

چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ نے چوتھے اور آخری کوارٹر میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو گول کیے جبکہ قومی ٹیم میچ کے آخری لمحات میں دو گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

بھارت کی ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھوبنیشور میں اتوار کو چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی۔

میچ کی ابتدا ہی سے انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان پر دباؤ ڈالے رکھا اور پہلے کوارٹر کے آخری لمحات میں گول کر کے ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔

میچ کے دوسرے کوارٹر میں انگلش کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے چار گول کر دیے اور دفاعی لائن کو مکمل بے بس کر دیا۔

تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی اور انگلینڈ نے ایک بار پھر موقع سے فائدہ اٹھا کر گول اسکور کر کے چھ صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

انگلینڈ نے چوتھے اور آخری کوارٹر میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو گول کیے جبکہ قومی ٹیم میچ کے آخری لمحات میں دو گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد ارسلان قادر اور عرفان نے گول کیے۔

اس سے قبل ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے گروپ میچ میں پاکستان کو بیلجیئم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نو دسمبر کو آسٹریلیا کےخلاف کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG