رسائی کے لنکس

بھارت رشوت اسکینڈل، دولت مشترکہ گیمز کے چیف آرگنائز سے پوچھ گچھ


بھارت رشوت اسکینڈل، دولت مشترکہ گیمز کے چیف آرگنائز سے پوچھ گچھ
بھارت رشوت اسکینڈل، دولت مشترکہ گیمز کے چیف آرگنائز سے پوچھ گچھ

بھارت میں پولیس نے کہاہے کہ اس نے 2010ء میں نئی دہلی میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کے مقابلوں میں بڑے پیمانے پر رشوت ستانی کی تفتیش کے سلسلے میں چیف آرگنائز سے پوچھ گچھ کی ہے۔

پولیس نے نئی دہلی میں سریش کلمادی سے بدھ کے روز وفاقی ادارہ تحقیقات میں پوچھ گچھ کی ۔

یہ تحقیقات ان الزامات کے بعد ہورہی ہیں کہ عہدے داروں نے دولت مشترکہ مقابلوں کے فنڈز کا غلط استعمال کیا، دستاویزات میں ہیرا پھیری کی اور ٹھیکے دینے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

پولیس نےبدعنوانی کے شواہد سے متعلق دستاویزات کی تلاش کے لیے دسمبر میں نئی دہلی میں کلمادی کی رہائش گاہ اور مغربی قصبے پونا میں چھاپے مارےتھے۔

کلمادی وزیراعظم من موہن سنگھ کی حکمران جماعت کے ایک رکن ہیں اور رشوت ستانی کا صرف یہی ایک اسکینڈل ہی سرکاری انتظامیہ کے لیے پریشانی کا باعث نہیں بن رہا بلکہ سی بی آئی موبائل فون کمپنیوں کو لائسنسوں کے اجرا ء اسکینڈل کی تحقیقات بھی کررہی ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق حکومت کو 40 ارب ڈالر کا نقصان ہواتھا۔ اس سلسلے میں ٹیلی کمیونیکشن کے سابق وزیر اے راجا سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG