رسائی کے لنکس

برمنگھم ٹیسٹ:بھارت 224 پر آل آوٴٹ، دھونی کی دلیرانہ بلے بازی


100کے سکور پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد کپتان نے جارحانہ مگر ذمہ دارانہ بلے بازی کی۔ 77 کے انفرادی سکور پر براڈ کی گیند پر آوٴٹ

ایجبسٹن، برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھارت کی ٹیم 224 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

111 پر ساتویں وکٹ گرنے کے بعد کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ففٹی اور پراوین کمار کے ساتھ آٹھویں وکٹ پر 84 رنز کی شراکت نے ٹیم کو ایک مناسب مجموعی سکور تک پہنچا دیا۔

دھونی نے 77 رنز بنائے ان کی اننگ میں تین چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔ پراوین کمار نے چار چوکوں اور ایکے چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی ایشانت شرما تھے جنہوں نے چار رنز بنائے

انگلینڈ نے ٹاس جیت بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آٹھ کے سکور پرپہلی وکٹ گری جب اوپنر وریندر سہواگ بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے۔ سچن ٹندولکر آج پھر بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور صرف ایک رن بنا سکے۔ راہول ڈریوڈ نے 22 رنز سکور کیے۔اوپنرگھمبیر 38 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اور لکشمن نے 30 رنز بنائے ۔ سریش رائنا چار رنز بنا سکے۔

انگلینڈ کی طرف سے کامیاب باولر بریسنین ہیں اور سٹورٹ براڈ نے چار چار اور اینڈرسن نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ ایک سو گیارہ ک سکور پر جب سات وکٹیں گر چکی تھیں تو لگ رہا تھا کہ ٹیم شاید ایک سو پچاس تک بمشکل پہنچ پائے گی مگر اس موقع پر کپتان دھونی کی جارحانہ بلے بازی نے ٹیم کو ایک مناسب سکور تک پہنچا دیا ہے۔ بھارت کی ٹیم اس پوری سیریز میں انگلینڈ کے خلاف تین سو یا اس سے زائد رنز نہیں بنا سکی۔ جس کے باعث ٹیم کو بھارت کے سابق کھلاڑیوں اور مبصرین کی تنقید کا سامنا ہے۔

انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ برمنگھم ٹیسٹ میں فتح کی صورت میں میزبان ٹیم نہ صرف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لے گی بلکہ عالمی درجہ بندی میں وہ پہلے نمبر پر آ جائے گی۔ اور ہار کی صورت میں بھارت جو اس وقت نمبر ون ہے، دو درجے تنزل کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG