رسائی کے لنکس

بھارت: کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات ، ٹیلی ویژن اسٹیشن پر چھاپے


بھارت: کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات ، ٹیلی ویژن اسٹیشن پر چھاپے
بھارت: کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات ، ٹیلی ویژن اسٹیشن پر چھاپے

بھارتی پویس نے رشوت ستانی کے بڑے اسکنڈلز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن کے دفتروں پر چھاپے مارے ہیں۔ ان اسکینڈلز کی بنا پر وزیر اعظم من موہن سنگھ کی حکومت کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

جمعے کے روز سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے عہدےد اروں نے تامل زبان کے ٹیلی ویژن اسٹیشن کالیگنار پر چھاپہ مار جو ایک سیاسی جماعت ڈی ایم کے کی ملکیت ہے۔ یہ جماعت مسٹر سنگھ کی اتحادی حکومت میں شامل ہے۔

پولیس کے چھاپے ان تحقیقات کا حصہ ہیں جن کے بارے میں کہاگیا ہے کہ حکومتی عہدے داروں نے بعض کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے موبائل فونز کے لائسنسوں کی فروخت انتہائی کم نرخوں پر کی تھی۔

اس سلسلے کی ایک آڈٹ رپورٹ سے ظاہر ہواہے کہ اس سے حکومت کو 40 ارب ڈالر تک کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اس مقدمے بھارت کے ٹیلی کمیونیکیشن کے سابق وزیر اے راجا اور دو دوسرے عہدے داروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

تفتیش کاروں نے بھارت کے ارب پتی انیل امبانی سے اسے ہفتے کے شروع میں پوچھ گچھ کی تھی۔

وزیر اعظم من موہن سنگھ نے رشوت کے اسکینڈلز سے کسی قسم کے تعلق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کرپشن کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

XS
SM
MD
LG