رسائی کے لنکس

بھارت: ٹرین اور اسکول بس میں تصادم، 19 بچے ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ابتدائی معلومات کے مطابق اسکول بس ایک پھاٹک عبور کر رہی تھی کہ اس دوران ریل گاڑی اُس سے جا ٹکرائی۔

بھارت میں ایک اسکول کی بس ریل گاڑی سے ٹکرانے سے کم از کم 19 بچے اور ایک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

یہ حادثہ بھارت کے جنوب میں تلنگانہ کے علاقے میں پیش آیا جس میں 12 بچے زخمی بھی ہوئے۔

زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں سات سے چودہ سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اسکول بس ایک پھاٹک عبور کر رہی تھی کہ اس دوران ریل گاڑی اُس سے جا ٹکرائی۔

بھارت میں اس طرح کے حادثے اس سے قبل بھی ہوتے رہے ہیں۔ بھارت میں ایک اندازے کے مطابق گیارہ ہزار ریل گاڑیوں کے ذریعے دو کروڑ سے زائد لوگ روزانہ سفر کرتے ہیں۔

بھارت میں تقریباً 15 ہزار ریلوے پھاٹک ایسے ہیں جہاں نگران تعینات نہیں ہیں اور اس وجہ سے کئی حادثے پیش آتے ہیں۔

حادثے کے بعد قریبی دیہات سے لوگوں نے پہنچ کر اسکول وین میں پھنسے ہوئے بچوں کو نکالنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی شروع کی۔

حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG