رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں سڑک حادثہ: 16 ہندو یاتری ہلاک 18 زخمی


امرناتھ گفا کی یاترا پر جانے والےعقیدت مندوں کو حادثہ درپیش
امرناتھ گفا کی یاترا پر جانے والےعقیدت مندوں کو حادثہ درپیش

علاقے کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آٹھ مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ زخمیوں میں سے مزید آٹھ اسپتال میں دم توڑ بیٹھے

بھارتی کشمیر میں ہندوؤں کی اہم عبادتگاہ امرناتھ گفا کی یاترا پر جانے والےعقیدت مندوں کی خدمت پر مامور رضاکاروں کی جمیعت واپس گھروں کو لوٹ رہی تھی کہ ضلع سانبہ کے ایک پہاڑی راستے پر وہ ٹرک پھسل کر کھائی میں جاگرا، جس میں وہ سوار تھے۔

علاقے کے ڈپٹی کمشنر مبارک سنگھ نے بتایا کہ آٹھ مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ زخمیوں میں سے مزید آٹھ اسپتال میں دم توڑ بیٹھے۔

زخمیوں کا جموں کے ایک سرکاری اسپتال میں علاج ہو رہا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اُن میں سے بعض کو اِس قدر سخت چوٹیں آئی ہیں کہ اُن کا بچنا محال نظر آرہا ہے۔

امرناتھ یاتریوں کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔ چودہ جولائی کو 15یاتری ہلاک ہوئے تھے جب بس پہاڑی کھائی میں جاگری۔

دریں اثنا، بھارتی کشمیر کے شمالی قصبے بانڈی پور اور ملحقہ علاقوں میں فوج کے ہاتھوں ایک مقامی نوجوان ہلال احمد ڈار کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے خلاف عام ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔
  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG