رسائی کے لنکس

امرناتھ یاترا : پُر امن طور پراختتام پذیر


پہلگام میں امارناتھ کی مقدس غار میں داخل ہونے کے لیئے قطار
پہلگام میں امارناتھ کی مقدس غار میں داخل ہونے کے لیئے قطار

بھارتی کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا منگل کو سطحِ سمندر سے تقریباً 13000فٹ کی بلندی پر واقع مندر پر اختتام پذیر ہوئی ۔

اس موقعے پر چاندی کی بنی چھڑی جسے ہندو عقیدت مند بھگوان شِو سے منصوب کرتے ہیں، کی پوجا کی گئی۔

عہدے داروں کے مطابق تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والی یاترا کے دوران چار لاکھ 56ہزار سے زائد ہندو عقیدت مندوں نے امرناتھ مندر پر حاضری دی اور شِو لنگھم کے درشن کیے۔

اگرچہ یہ تعداد زائرین کی تعداد سے تقریباً 80000کم ہے، عہدے داروں نے اس بات پر اطمینان کی سانس لی ہے کہ یاترا پُر امن طور پر اختتام کو پہنچی۔

حالانکہ بھارتی کشمیر میں گذشتہ اڑھائی ماہ سے جاری شورش اور آزادی پسند ہندو مظاہروں کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوششوں کے دوران 63افراد پولیس اور نیم فوجی دستوں کی فائرنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

صوبائی گورنر نریندر ناتھ مہرا نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیر مسلمانوں نے ہندو زائرین کے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی خوب مہمان نوازی کی۔ آزادی پسند قیادت بھی بارہا ہندو یاتریوں کو یقین دلاتی رہی کہ اُنھیں کشمیری مسلمان اپنے مہمان تصور کرتے ہیں اور وہ بلا کسی خوف کے اپنے مذہبی فرائض کو انجام دینے کے لیے کشمیر کا رُخ کر سکتے ہیں۔

  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG