انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز بالی وڈ کے انتہائی معتبر ایوارڈز ہیں جنہیں پانا سب کے لئے ایک اعزاز ہوتا ہے۔ بڑے بڑے ایکٹرز اسے پانے کی تمنا دل میں دبائے رکھتے ہیں۔
اس بار 15ویں آئیفا ایوارڈز کی تقریب امریکا میں سجائی جا رہی ہے۔ لیکن، یہ پچھلے تمام ایوارڈز کی تقریبات سے اس لئے مختلف ہے کہ ’آئیفا گالا‘ کا جشن پورے 4 دن تک منایا جائے گا۔
آئیفا گالا کی شروعات بدھ سے ہو رہی ہے اور اس دن پبلک پارٹی میں ہر کوئی دل کھول کر نہ صرف شرکت کرسکے گا، بلکہ ’ٹیسٹ آف انڈیا‘ کے تحت مزے مزے کے بھارتی کھانوں کا لطف بھی اٹھا سکے گا۔
ساتھ ہی ساتھ، بھارتی ہینڈی کرافٹس بھی محفل میں چار چاند لگائیں گے۔ یہ تقریب کرٹس ہیکزن واٹر فرنٹ پارک میں منعقد ہورہی ہے ۔
آئیفا راکس کی شام سروں اور فیشن کی شام ہوگی جس میں جھلمل کرتے آنچل اور کانوں میں رس گھولتی موسیقی کا حسین امتراج پیش کیا جائے گا۔
آئیفا گالا کی تیسری شام جسے ’آئیفا میجک آف دا مووی اینڈ ٹیکنکل ایوارڈز‘ کا نام دیا گیا ہے، اپنے دامن میں بہت سے اعزازات لئے آئے گی، جو فلم نگری کے ٹیکننشز اور دیگرعملے کو عمدہ کاردکردگی پر دئیے جائیں گے۔
’لاسٹ بٹ ناٹ لیسٹ‘ یعنی آئیفا ایوارڈز کی شام میں بالی وڈ کی تمام مشہور ہستیاں اپنے جلوے بکھیرنے کے لئے موجود ہوں گی۔ ہفتے کی رات ریمنڈ جیمز اسٹیڈیم میں سجنے والی اس ستاروں بھری شام کے میز بان ہوں گے شاہد کپور اور فرحان اختر۔
بالی وڈ فینز اپنے پسندیدہ اسٹارز کو نہ صرف اسٹیج پرپرفارم کرتا بلکہ ایوارڈ لیتے بھی دیکھ سکیں گے مگر۔۔ 75 سے 3,000 ڈالرز کا ٹکٹ خرید کر۔
ایونٹ آرگنائز کرنے والی کمپنی ’وز کرافٹ انٹرنیشنل انٹرٹینمنٹ‘ کے ڈائریکٹر سباس جوزف نے ’انڈیا ٹوڈے‘ کو بتایا کہ عوام کا رسپونس بہت شاندار ہے اور ٹکٹس ایڈوانس میں ہی بک گئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت عرصے سے امریکا میں آئیفا ایوارڈ زمنعقد کرنا چاہ رہے تھے۔ لیکن، بھرپور تیاری کے ساتھ اور اس مرتبہ کا ایوارڈ فنکشن پہلے تمام فنکشنز سے بڑھ کرہوگا۔
ماضی کے مقبول ہیرو شتروگن سنہا کو ہندی سینما کے لئے غیرمعمولی خدمات انجام دینے پر ایوارڈپیش کیا جائے گا۔ چار عشروں پر مشتمل فلمی کیرئیر میں شترو نے ’کالی چرن‘، ’بلیک میل‘ ، ’دوستانہ‘ اور ’شان‘ سمیت بہت سی بلاک بسٹر فلمیں بالی وڈ کو دیں۔
آئیفا ایوارڈ میں بالی وڈ کی دھنک کا ہررنگ جگمگائے گا۔ ڈانسنگ دیوا ماددھوری ڈکشٹ، شترو گھن سنہا سے لے کر شاہد کپور ، سیف علی خان، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑہ، ودیا بالن، سوناکشی سنہا، رہتک روشن، راکیش اوم پرکاش مہرہ تک سب ہی محفل میں موجود ہوں گے۔
یہی نہیں، ہالی وڈ کے بہت سے اسٹارز مثلاًجون ٹریولٹا ، کیون اسپیسی اور ممکنہ طور پر اینگ لی بھی رنگ، میوزک ، مستی اور خوشبو بھری شام کا مزہ اٹھانے یہاں آئیں گے۔