رسائی کے لنکس

’بالی وڈ آسکرز‘ کی تقریب اس ہفتے ممبئی میں ہو گی


ممبئی میں ایوارڈز کی تیاریاں جاری ہیں۔
ممبئی میں ایوارڈز کی تیاریاں جاری ہیں۔

ممبئی 20 سال میں پہلی بار اس ہفتے بالی وڈ آسکر ایوارڈز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، جس میں بھارتی فلمی صنعت کی اہم شخصیات اکٹھی ہوں گی۔

یہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے تحت 20 ویں تقریب ہے جو بدھ کے روز ممبئی میں ہو رہی ہے۔ اسے بالی وڈ آسکر ز بھی کہا جاتا ہے۔

آئی آئی ایف اے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایوارڈز کے لیے اسٹیج تیار ہے۔

بھارت کی فلم انڈسٹری نے پچھلے سال تقریباً 1800 فلمیں بنائی تھیں جن میں ہندی اور دوسری علاقائی زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔ اس گنتی کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

بھارتی فلموں کی مارکیٹ صرف اندرون ملک ہی نہیں ہے بلکہ یہ فلمیں آسٹریلیا سے لے کر افغانستان اور افریقہ سے امریکہ تک ہر جگہ دیکھی جاتی ہیں اور بڑا بزنس کرتی ہیں۔

فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری نے 2018 میں 12 فی صد سے زیادہ کی رفتار سے ترقی کی۔

بالی وڈ آسکرز کی تقریب کے لیے تیاریاں اور ریہرسلز جاری ہیں۔

سوا ارب سے زیادہ آبادی کے ملک بھارت کے لوگ دنیا کے تقریباً ہر حصے میں موجود ہیں جو اپنے ملک کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فلموں کو دوسری زبانوں میں ڈب کر کے بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔ اپنے مخصوص کلچر، رسم و رواج اور موضوعات کی بنا پر یہ فلمیں بیرونی دنیا کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی فلمی صنعت نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے خود کو ہالی وڈ کا ہم پلہ بنا لیا ہے۔

بھارتی فلمی اداکار صرف اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرونی دنیا میں بھی بہت مقبول ہیں جن میں عامر خان کا نام خاص طور پر قابل ذکر ہے جنہیں چین کے فلم بین حلقوں میںMale God کہہ کر پکارا جاتا ہے۔

کاروباری سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ایک ادارے ’ ارنسٹ اینڈ ینگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری نے 2018 میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG