رسائی کے لنکس

سعید اور مصباح سال کے بہترین ون ڈے کرکٹرز کے لیے نامزد


سعید اجمل (فائل فوٹو)
سعید اجمل (فائل فوٹو)

سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے چھ ناموں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی طرف سے سال کے بہترین ون ڈے کرکٹر کے لیے نامزد کردہ کھلاڑیوں میں پاکستان کے مصباح الحق اور سعید اجمل بھی ہیں۔

منگل کو بھارت کے شہر ممبئی میں آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق چھ کھلاڑیوں کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ اس ایوارڈ کے حق دار کا فیصلہ 14 دسمبر کو کیا جائے گا۔

باقی نامزد کھلاڑیوں میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی، شیکھر دھون، روندرا جدیجا اور سری لنکا کے بلے باز کمار سنگاکارا شامل ہیں۔

سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے چھ ناموں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے لیے شاٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ڈیل اسٹین، مائیکل کلارک، جیمز اینڈرسن، ایشون اور چیتیشور پجارا کو رکھا گیا ہے۔

سال کے بہترین کرکٹر کے ایوارڈ کے لیے ہاشم آملہ، جیمز اینڈرسن، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک، کمار سنگاکارا اور ایلسٹر کک کو نامزد کیا گیا ہے۔

امپائرنگ کے شعبے میں پاکستان کے امپائر علیم ڈار کو آئی سی سی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ علیم ڈار اس سے پہلے تین مرتبہ سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG