رسائی کے لنکس

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: اسمتھ اور اینڈرسن ٹاپ پر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نئی رینکنگ میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز اظہر علی آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔ ان کے علاوہ کوئی پاکستان بالر یا آل راؤنڈر پہلی 10 پوزیشنز میں شامل نہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق اسٹیو اسمتھ بلے بازوں، جیمز اینڈرسن بالرز اور شکیب الحسن آل راؤنڈرز میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔

نئی رینکنگ میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز اظہر علی آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔ ان کے علاوہ کوئی پاکستان بالر یا آل راؤنڈر پہلی 10 پوزیشنز میں شامل نہیں۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ مسلسل دو سال سے دنیا بھر کے بلے بازوں پر برتری لیے ہوئے ہیں۔ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی دوسرے اور بھارت کے ہی چتسور پجارا ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھی، انگلش کپتان جوئے روٹ پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹی، ہاشم آملہ ساتویں، اظہرعلی آٹھویں، دنیش چندیمل نویں اور روس ٹیلر دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

دس بہترین بالرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی بالر شامل نہیں۔ فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کاگیسو رابادا دوسرے، بھارت کے رویندرا جدیجا تیسرے، روی چندرن ایشون چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ چھٹے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنرساتویں، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک آٹھویں، آسٹریلیا کے نیتھن لایون نویں اور جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین دسویں نمبر پر ہیں۔

دس بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے ٹاپ آل راؤنڈر پوزیشن پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔

بھارت کے رویندر جدیجا دوسرے، انگلینڈ کے بین اسٹوک تیسرے، بھارت کے روی چندرن ایشوین چوتھے، انگلینڈ کے معین علی پانچویں، جنوبی افریقا کے ورمون فلینڈر چھٹے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ساتویں، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نویں اور سری لنکا کے دلرووان پریرا دسویں نمبر پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG