آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 48رنز سے ہرا دیا ہے۔
آسٹریلیا کو جیت کے لئے 270رنز بنانا تھے مگر مقررہ اوور ز میں اس کی ٹیم 9وکٹس کے نقصان پر 221 رنز ہی بناسکی۔
جورج بیلے اور جیمز فولکنر دونوں کھلاڑیوں نے ہاف ہاف سنچریاں اسکور کیں جبکہ جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
انگلینڈ کے بیٹسمین ای ین بیل نے اپنی ٹیم کو 91 رنز کا شاندار تحفہ دیا جس کی بدولت انگلینڈ کو ایک بڑا اسکور کرنے میں خاصی مدد ملی تاہم وہ سنچری اسکور کرنے کے حوالے سے لکی ثابت نہیں ہوئے ۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 50 اوررز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 269 رنز بنائے تھے۔
بیل نے کپتان ایلسٹر کک کا ساتھ دیتے ہوئے 57 اور جوناتھن ٹروٹ کے ہمراہ 89 رنز کی شراکت داری نبھائی۔
کک 30 اور ٹروٹ 43 رنز کے انفرادی اسکور پر آوٴٹ ہوئے۔ جو روٹ نے 12، اوئن مورگن نے 8 رنز بنائے ۔
جوز بٹلر کا آج قسمت نے ساتھ نہیں دیا جس کے سبب وہ صرف ایک رن ہی بناپائے۔
کک 30 اور ٹروٹ 43 رنز کے انفرادی اسکور پر آوٴٹ ہوئے۔ جو روٹ نے 12، اوئن مورگن نے 8 رنز بنائے ۔
جوز بٹلر کا آج قسمت نے ساتھ نہیں دیا جس کے سبب وہ صرف ایک رن ہی بناپائے۔
روی بوپارا نے 37 گیندیں کھیلی اور 46 رنز بنائے۔ وہ آخر تک ناٹ آوٴٹ رہے ۔ان کے مجموعی اسکور میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ٹم بریسنن بھی دوسرے اینڈ پر ناٹ آوٴٹ رہے تاہم وہ کوئی بڑا اسکور نہ کرسکے اورانہوں نے 19 رنز بنا کر پویلین کی راہ دیکھی۔
ٹم بریسنن بھی دوسرے اینڈ پر ناٹ آوٴٹ رہے تاہم وہ کوئی بڑا اسکور نہ کرسکے اورانہوں نے 19 رنز بنا کر پویلین کی راہ دیکھی۔
آسٹریلیا کی بولنگ کا جائزہ لیں تو میک کائے اور فولکنر نے 2، 2 وکٹس لئے جبکہ اسٹارک اور واٹسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔