معروف سائنس داں، ڈاکٹر عبد الحمید نیرنے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی بورڈ آف گورنرز کی چیرمین شپ حاصل کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے ،نہ ہی اِس کی کوئی بڑی اہمیت ہے۔
منگل کو‘وائس آف امریکہ ’سے بات چیت میں ماہرِ طبیعات نے کہا کہ اِس میں اعتماد یا غیر اعتماد کی بات نہیں، لیکن کیونکہ پاکستان بورڈ آف گورنرز کا رکن ہے لہٰذا سرکولٹریی سسٹم کے اندر اُسے کسی وقت چیرمین تو بننا تھا ہی۔
مثال دیتے ہوئے، ڈاکٹر نیر نے کہا کہ پاکستان چین سےایٹمی ری ایکٹر کےحصول کی کوشش میں ہے، لیکن اِس بات کا فیصلہ آئی اے اِی اے کے اندر نہیں ہوگا، بلکہ اِس کا فیصلہ نیوکلیئر سپلائیرزگروپ کرے گا۔ سپلائیرز فورم میں اگرچین اپنی بات منوالے لے گا تو پاکستان کو ری ایکٹر مل جائے گا اور اگر چین کے اوپر باقی لوگ حاوی آگئے اور جوڑ توڑ کی بین الاقوامی سیاست کرنے والوں نے اپنی بات منوالی تو پاکستان کو ری ایکٹر نہیں مل پائیں گے۔
رپورٹ سنیئے: